کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی سمیت دیگر 8 افسران پر فرم جرم عائد کردی۔
جسٹس احمد علی شیخ اور جسٹس سید فاروق شاہ پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر پولیس افسران تاخیر سے پہنچے جس پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔
فرد جرم کی کارروائی کے دوران عدالت نے قراردیا کہ پولیس اہلکاروں نے وردی میں اور بعض نقاب پوش اہلکاروں نے عدالتی احاطے میں سائلین اور میڈیا کے نمائندوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس پر سندھ حکومت سمیت پولیس کے اعلی حکام کو کارروائی کا کہا لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
عدالتی احاطے میں اہلکاروں کی جانب سے قانون ہاتھ میں لینے پر پولیس کی جانب سے بھی کوئی کارروائی نہیں کی گئی جو کہ توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔