کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی رینجرز سندھ اورآئی جی پولیس کو نوٹس جاری کردیئے۔
متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن عامر کے اہل کانہ کی جانب سے سندھ ہائی کورت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عامر 90 روز کے لئے رینجرز کی تحویل میں ہے، عدالت عالیہ کے حکم کے بعد وہ عامر سے ملاقات کے لئے شہر کی جیلوں اور حراستی مراکز گئے لیکن اس کا کچھ پتہ نہیں چلا۔
عدالت سے درخواست ہے کہ ڈی جی رینجرز سندھ اور آئی جی پولیس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ عدالت عالیہ نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔