براعظم افریقہ میں ایبولا وائرس کے ہاتھوں دو ہزار سے زائد افراد ہلاک

Ebola Virus

Ebola Virus

نیو یارک (جیوڈیسک) عالمی ادارہ صحت کے نئے اعداد و شمار کے مطابق براعظم افریقہ میں پھیلنے والے مہلک وائرس ایبولا نے 2 ہزار 9 سو سے زائد افراد کی جان لے لی۔

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ اگر وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مزید اقدامات نہ کیے گئے تو رواں سال نومبر تک متاثرین کی تعداد 20 ہزار تک پہنچ جائے گی۔ دوسری جانب سلامتی کونسل نے متفقہ قرار داد کے ذریعے دنیا پر زور دیا ہے کہ ایبولا وائرس سے نمٹنے کے لیے زیادہ وسائل مہیا کیے جائیں۔

قرار داد میں متاثرہ ممالک پرعائد سفری پابندیاں ہٹانے اور انہیں تنہا کرنے کی بجائے وہاں امداد پہنچانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔