ممنوعہ ادویات کا استعمال، سربین ٹینس پلئیر معطل

Serbian tennis

Serbian tennis

ڈوپ ٹیسٹ کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر سربین ٹینس پلئیر کو اٹھارہ ماہ کے لیے معطل کر دیا گیا۔ بلغراد انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے مطابق سربیا کے سٹار کھلاڑی وکٹر نے ڈوپ ٹیسٹ کے لیے یورین کا تو سیمپل دیا لیکن بلڈ سیمپل دینے سے انکار کر دیااور ڈوپنگ آفیسر کو یقین دہانی کرائی کہ اسی ٹیسٹ سے ان کی پرفارمنس کا پتا چل جائے گا۔

جس پر آئی ٹی ایف نے ایکشن لیتے ہوئے ستائیس سالہ ٹروئیکی کو اٹھارہ مہینوں کے لیے معطل کر دیا ہے۔ وکٹرٹروئیکی دو ہزار دس کے ڈیوس کپ کی فاتح اور عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ کی سربین ٹیم کا حصہ تھے۔