ممنوعہ ادویات کا استعمال، امریکی کھلاڑی پر پابندی

Alexei

Alexei

فلوریڈا (جیوڈیسک) امریکہ کے بیس بال کھلاڑی الیکس کو ممنوعہ ادویات کے استعمال میں ریکارڈ 2011 میچز کی پابندی عائد کر دی گئی۔ امریکہ کی میجر لیگ بیس بال نے ڈوپنگ تحقیقات میں اس بات کا پتا لگایا کہ چند کھلاڑی فلوریڈا کے ایک کلینک میں ممنوعہ ادویات کا استعمال کرتے رہے ہیں۔

جس کے بعد بیس بال کے مہنگے ترین کھلاڑی الیکس روڈریگز کے خلاف نہ صرف ادویات خود استعمال کرنے بلکہ دیگر کھلاڑیوں کو بھی اس کی ترغیب دینے پر ریکارڈ دو سو گیارہ میچز کی پابندی عائد کی گئی۔

جو دو ہزار چودہ کے سیزن کے اختتام تک جاری رہے گی۔ الیکس سمیت بارہ کھلاڑیوں پر پچاس میچوں کی پابندی عائد کی گئی ہے۔ نیویارک یانکیز کے کھلاڑی نے سخت سزا پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔