کنٹریکٹ بیس پر کام کرنیوالے ملازمین کو مستقل ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں : طارق سلامت
Posted on May 9, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز, گجرات
گجرات : ممتاز مسلم لیگی راہنما اور ٹی ایم اے اسٹینڈنگ کمیٹی گجرات چیمبر آف کامرس کے چیئر مین طارق سلامت اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاک ایمپلائز یونین ٹی ایم اے کے صدر فراست حسین ڈار ‘ اور جنرل سیکرٹری مرزا شاہد نے ٹی ایم اے نے کنٹریکٹ بیس پر کام کرنیوالے ملازمین کا مستقل ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایمپلائز یونین ٹی ایم اے کی کاوشوں سے انتظامیہ نے ملازمین کو مستقل کیا ہے۔
اس طرح یونین ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرتی رہے گی ‘ یونین نے ہر دور میں ملازمین کو تحفظ فراہم کیا ہے ‘ اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے ہیں اور آئندہ بھی ان کے مسائل حل کرتے رہیں گے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com