اسلام آباد (جیوڈیسک) معاہدے کی شرائط کے تحت پاکستان نے آئی ایم ایف کو مالی معاملات کی باقاعدہ تفصیلات بھیجنا شروع کر دیں۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بنک ہفتہ وار بنیادوں پر آئی ایم ایف کو بیلنس شیٹ ارسال کرے گا۔
روزانہ بھیجی جانے والی رپورٹوں میں فارن ایکسچینج مارکیٹ اور انٹر بنک مارکیٹ شامل ہیں۔ ماہانہ بنیادوں پر بھیجی جانے والی تفصیلات میں ٹیکس وصولی، پاور سیکٹر کو سبسڈی کے اعدادوشمار شامل ہیں۔
سہ ماہی بنیادوں پر نجکاری، ٹیکس واجبات، گردشی قرضوں کی تفصیلات، بجٹ اعدادوشمار عالمی مالیاتی ادارے کو بھیجے جائینگے۔ ٹیکس دہندگان کی تعداد اور بڑے یونٹس کی وصولیوں کے ریکارڈ سمیت بجلی کی پیداوار اور طلب کے اعدادوشمار بھی دئیے جائیں گے۔