معاہدے کے باوجود پاکستان معاشی ہدف حاصل نہیں کر سکے گا: آئی ایم ایف

IMF

IMF

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد آئی ایم ایف نے عالمی اقتصادی جائزہ کی نظر ثانی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ قرض کے حالیہ معاہدے کے باوجود پاکستان اقتصادی ترقی کا ہدف حاصل نہیں کر سکے گا۔

آئی ایم ایف کے جاری کردہ نئے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال دو ہزار چودہ کے دوران پاکستان کی شرح نمو چار اعشاریہ چار فیصد کے مقررہ ہدف کے بجائے تین اعشاریہ سات فیصد رہے گی۔ اگلے سال تک پاکستان کی جی ڈی پی کا حجم دو سو چھیالیس ارب ڈالر ہو جائے گا جبکہ آبادی بھی اٹھارہ کروڑ چھتیس لاکھ پر پہنچ جائیگی۔ بھارت کی معاشی ترقی کی شرح ابتدائی اندازے سے زائد رہے گی۔ چین شرح نمو کے حوالے سے سرفہرست رہے گا۔