اسلام آباد (جیوڈیسک) ستمبر کے تیسرے ہفتے میں مہنگائی مزید بڑھ گئی۔ قیمتوں کے حساس انڈیکٹرز میں اعشاریہ تین ، سات فیصد اضافہ ہوا۔
وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران آلو، پیاز، ٹماٹر، ایل پی جی ، چکن، بیف سمیت پندرہ اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ کیلا، گندم، دال چنا، ماش، دال مونگ اور چینی سمیت گیارہ اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ مٹن، گھی، پٹرول، ڈیزل سمیت ستائیس اشیا کی قیمتوں میں اس دوران استحکام رہا۔