ٹھیکیدار بس اسٹینڈ کا کام ادھورہ چھوڑ کر غائب ہو گیا

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) ٹھیکیدار بس اسٹینڈ کا کام ادھورہ چھوڑ کر غائب ہو گیا۔ مٹی بجری اور دیگر میٹریل کے باعث روڈ بلاک۔ ٹی ایم اے حکام زیر تعمیر کام فی الفور مکمل کروائیں۔

ان خیالات کا اظہار بس اسٹینڈ کے دکانداروں محمد جنید طارق ، حشمت خان ، محمد سعید ، مستری فدا حسین ، شہباز احمد و دیگر نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سال سے بس اسٹینڈ کا نا مکمل کام 15 دن پہلے شروع کیا۔ ٹھیکیدار نے شیڈ تعمیر کرنے کیلئے گڑھے کھود ڈالے اور ہفتہ قبل غائب ہو گیا۔ جس کے باعث مٹی ، بجری اور دیگر تعمیراتی کام کی وجہ سے روڈ بلاک ہو گیا۔ انہوں نے ڈی سی او لیہ اور اے سی تنویر یزدان سی فی الفور تعمیراتی کام مکمل کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

News

News