ٹھیکیدار بس سٹینڈ کا کام ادھورا چھوڑ کر چلا گیا
Posted on December 3, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) ٹھیکیدار بس سٹینڈ کا کام ادھورا چھوڑ کر چلا گیا۔ درمیان میں کھمبے بڑی رکاوٹ ہیں۔ مسافر خانہ پر ٹرانسپوٹرز حضرات کا قبضہ ہے۔ خواتین کیلئے بیت الخلاء کے استعمال کا بہت بڑا مسئلہ ہے۔
ٹی ایم اے کروڑ کی جانب سے ٹرانسپوٹروں کو دفاتر کیلئے علیحدہ جگہ دی جائے۔ شہر یٹھیکیدار بس سٹینڈ کا کام ادھورا چھوڑ کر چلا گیا۔ درمیان میں کھمبے بڑی رکاوٹ ہیں۔ مسافر خانہ پر ٹرانسپوٹرز حضرات کا قبضہ ہے۔ خواتین کیلئے بیت الخلاء کے استعمال کا بہت بڑا مسئلہ ہے۔
ٹی ایم اے کروڑ کی جانب سے رانسپوٹروں کو دفاتر کیلئے علیحدہ جگہ دی جائے۔ یہ مطالبہ کروڑ لعل عیسن کے شہری سماجی حلقوں نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال سے زائد عرصہ گزرنے پر ٹی ایم اے کروڑ کے ٹھیکیداروں نے بس اسٹینڈ کا کام مکمل نہیں کیا۔
کچھ حصہ کا فرش بھی ادھورا پڑا ہے اور درمیان میں نصب کھمبے بہت بڑی رکاوٹ ہیں۔ جبکہ یہاں پر مسافروں کیلئے بنائی گئی آرام گاہ پر ٹرانسپوٹروں کا قبضہ ہونے کی وجہ سے مسافروں کو سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
خصوصاً خواتین کو بیت الخلاء کے استعمال میں بڑی مشکلات درپیش ہیں۔ ان حلقوں نے ٹی ایم اے کروڑ کے حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com