قبضہ گروپ کے خلاف کاروائی کیلئے اگر کوئی اقدام کیا تو پولیس مقابلے کیلئے تیار ہو جائیں۔ میاں رفاقت

لاہور : غلام مرتضیٰ باجوہ کے والدین کو قبضہ گروپ دھمکیوں کے بعد ضلع سیالکوٹ تھانہ صدر پسرور کے اے ایس آئی میاں رفاقت نے مقدمہ درج کرنے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قبضہ گروپ کے خلاف کاروائی کیلئے اگر کوئی اقدام کیا تو پولیس مقابلے کیلئے تیار ہو جائیں۔

یاد رہے کہ اے ایس آئی میاں رفاقت کی سر پرستی میں قبضہ گروپ کے سرغنہ مبارک علی اور حنیف سمیت دیگر مسلح افراد نے تھانہ پسرور کے گاؤں سوجووالی میں غلام مرتضیٰ باجوہ کے والد چوہدری عبدالحمید باجوہ کی حویلی پر قبضہ کر لیا تھا جس پر قبضہ گروپ مبارک علی و دیگر کی جانب سے دھمکیوں کا سلسلہ جاری رہا ہے۔