کنٹرول لائن پر حملہ آور پاکستان سے آئے تو وہی ذمہ دار ہے، سلمان خورشید

Salman Khurshid

Salman Khurshid

ممبئی پاکستان اور بھارت میں لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر تناو بڑھتا جارہا ہے، بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان کی طرف سے کارروائی ہوئی ہے تو پاکستان اس کا ذمہ دارہے۔ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ جاری ہے ، ہر بار بھارت دراندازی کرکے پاکستان سے اصرار کرتا ہے کہ نا کردہ گناہ کو قبول کرے۔

بھارت کے ٹی وی چینل کو انٹرویو میں بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید سے سوال کیا گیا کہ کیا لائن آف کنٹرول پر فائرنگ، پاک بھارت مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے، تو انہوں نے کہا کہ ساری ذمہ داری پاکستان کی ہے۔ سلمان خورشید کا یہ بھی کہنا ہے کہ ساری صورتحال پر آرمی نے وزیردفاع کو بریفنگ دی اور انہیں اپنے وزیر دفاع پر اعتماد ہے۔