کنٹرول لائن بنڈالہ سیکٹر کے گائوں نالی میرہ پرانڈین آرمی کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے گل محمد کو ڈپٹی کمشنر نے امدادی چیک دے دیا
Posted on October 11, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
بھمبر : کنٹرول لائن بنڈالہ سیکٹر کے گائوں نالی میرہ پرانڈین آرمی کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے گل محمد کو ڈپٹی کمشنر نے امدادی چیک دے دیا تفصیلات کے مطابق کنٹرول لائن پر بنڈالہ سیکٹر کے گائوں نالی میرہ کے انڈین فائرنگ سے گل محمد ولد حسن دین شدید زخمی ہو گیا تھا۔
جس کی بعدازاں گھٹنے کے اوپرسے زخمی ہو نے والی ٹانگ کاٹ دی گئی تھی جس سے وہ عمر بھر کے لئے معذور ہو گیا گز شتہ روز ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری محمد طیب نے زخمی ومعذور ہو نے والے گل محمد کو 75000/=رو پے کاامدادی چیک دے دیا۔