نئی دلی (جیوڈیسک) بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید کا کہنا ہے کہ لائن آف کنڑول پرسیزفائراہم ترجیح ہے۔ کنٹرول لائن پر بھارتی مفادات کا تحفظ چاہتے ہیں۔ نئی دلی میں پارلیمنٹ کے باہر ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان خورشید کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر بدقسمتی سے تلخ واقعات ہوئے اورجاری ہیں۔
سرحد پر امن اور سیز فائر کو ترجیح دینا اہم ہے۔ بھارتی وزیرخارجہ نے کہا کہ کنٹرول لائن پر سیزفائر بھارت کی اولین ترجیح ہے۔