کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کھلی بدمعاشی ہے : صوفی مسعود احمد صدیقی

Indian Army

Indian Army

لاہور : تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اور دور حاضر کے عظیم روحانی پیشواصوفی مسعود احمد صدیقی نے کہا ہے کہ آئے روز کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کھلی بدمعاشی ہے، بھارت اگر ایسی گھنائونی حرکتوں سے باز نہ آیا تو افواج پاکستان ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا جانتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ پر ملکی صورتحال پر تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اہم اجلاس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ، امیر تنظیم کا کہنا تھاکہ افواج پاکستان کے عظیم سپہ سالار چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی محب وطن خدمات کو پاکستانی قوم مدتوں یاد رکھے گی ، جنرل راحیل شریف کی ولولہ انگیز قیادت نے وطن عزیز پاکستان کو ہر قسم کی دہشت گردی سے پاک کر دیا ہے اور پاکستانی قوم کے سر پوری دنیا کے سامنے فخر سے بلند کردئیے ہیں ،اجلاس سے صاحبزادہ پیر شبیر احمد صدیقی ، پیر رفاقت علی ، پیر سید احمد ندیم شاہ ، پیر حاجی محمد افتخار ، پیر لیاقت علی نقشبندی ، پیر فریاد حسین سمیت دیگر مشائخ نے اپنے خطاب میں بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔ اختتام پر امیر تنظیم نے افواج پاکستان کے شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعابھی کی۔

میڈیاسیل ۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان
فون۔0300-8808076
0321-9424047