کوٹلی (جیوڈیسک) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی طرف سے آج پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی،5 روز کے وقفے کے بعد نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی۔ مقامی ذرائع کے مطابق کوٹلی آزاد کشمیر کے لائن آف کنٹرول پر نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج کی طرف سے آج پھر سے بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔
سرحدی علاقے لنجوٹ پر بھارتی فوج کی طرف سے فائرنگ کچھ دیر تک جاری رہی۔ تاہم اس میں کسی قسم کے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ذرائع کے مطابق حالیہ کشیدگی میں پانچ روز تک فائربندی کے بعد آج چھٹے روز فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔