مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 4/6/2016

M Imran Salfi

M Imran Salfi

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) اے سی قصور کا بیدیاں میں پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے پانچ افراد گرفتار، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق اسٹنٹ کمشنر قصور شاہ رخ نیازی نے گزشتہ روز مصطفی آباد کے نواحی گائوں بیدیاں میں پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ریٹ لسٹ آویزا ں کئے بغیرمہنگے داموں اشیا فروخت کرنیوالے محمد عاشق، محمد ندیم، اسرائیل، محمد عرفان اور عبدالرزاق کو گرفتار کرکے ان کے خلاف تھانہ مصطفی آباد میں مقدمہ درج کروا دیا،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) پولیس تھانہ مصطفی آباد کی کاروائی: شراب کشید کرنے کا سامان، 38لیٹر شراب اور چار جواری گرفتار، مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ مصطفی آباد نے محلہ ملکاں والا میں شارع عام پر جواء کھیلنے والے زاہد، عبدالقادر، نعمت علی اور سبحان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 13290روپے ودیگر سامان قبضہ میں لے لیا جبکہ سنی اور کاشف موقع سے فرار ہو گئے، نواحی گائوں گدوکی میں اپنے گھر میں شراب کشید کرنے والے محمد رمضان عرف پپو کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے شراب کشید کرنے والا سامان اور18لیٹر تیار دیسی شراب بر آمد کر لی، جبکہ پکی حویلی کے قریب شراب فروخت کرنے والے محمد طارق کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 20لیٹر شراب بر آمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)گورنمنٹ ہائی سکول کھارا پر قبضہ مافیا کے سرغنہ کی ہیڈماسٹرمحمدارشدندیم کوسنگین نتائج کی دھمکیاں، ہیڈ ماسٹر قبضہ مافیا کے راستہ میں رکاوٹ بنا ہوا تھا، ن لیگی ایم این اے کے کار خاص نے دھمکیاں دی،وزیر اعلی پنجاب، سیکرٹری ایجوکیشن، آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول کھارا کے گرائونڈ پر قبضہ مافیا کے خلاف خبروں کی اشاعت کے بعد انظامیہ حرکت میں آ گئی اور قبضہ مافیا کے خلاف مقدمہ درج ہو گیا، جبکہ ن لیگی ایم این اے سلمان حنیف خاں کا کار خاص اسلام جمیل خاں سکول، لوکل گورنمنٹ کے اووسیر جاوید کی ملی بھگت سے گرائونڈ پر قبضہ کرنے والوں کی سر پرستی کر رہا تھا اور گرائونڈ کی سات کنال اراضی پر 8 افراد نے قبضہ کر رکھا ہے باقی گرائونڈ اور قبضہ مافیا کے درمیان اسلام جمیل خاں 15فٹ گلی بنوا کر قبضہ مستحکم کروانا چاہتا تھا، جسے ہیڈ ماسٹر ارشد روک رہا تھا اسلام جمیل خاں اور اووسیر جاوید نے ملی بھگت کرکے متعدد بار گلی بنوانے کیلئے کام شروع کیا جسے ہیڈ ماسٹر نے روک دیا، جس پر قبضہ مافیا کے سر پرستی کرنے والے اسلام جمیل خاں نے ہیڈ ماسٹر ارشد کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دی کہ تم کون ہوتے ہو ہمارا کام رکوانے والے، تم روک سکتے ہو تو روک لو، ہم تعمیر ہر صورت کروائیں گے، سکول کی جگہ پر ہماری تعمیر روکو گے تو 10منٹ میں تمہیں پتہ چل جائے گا، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ہیڈ ماسٹر نے ای ڈی او ایجوکیشن کو درخواست دی جو معاملے کو دبانے کی کوشش کر رہا ہے، جب اس سلسلہ میں ای ڈی او ایجوکیشن میاں ذوالفقار سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ سرکاری اراضی پر کسی کو ایک انچ بھی قبضہ نہیں کرنے دیں گے، اور قبضہ مافیا کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی جائے گی،