کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے بورڈ آف انٹر میڈیٹ کے کنٹرولر عمران چشتی کی والدہ مختصر علالت کے بعد آج صبح کراچی میں انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر یونیورسٹی روڈ پر گلشن اقبال کی مسجد بیت المکرم میں ادا کی جائے گی۔
مرحومہ کی میت گلشن اقبال بلاک 8 میں ان کی رہائش گاہ ڈی 1/57 پہنچا دی گئی ہے۔ امن کے خاندان کے ذرائع کے مطابق ان کی تدفین نارتھ کراچی کے محمد شاہ قبرستان میں کی جائے گی۔