متنازعہ بلدیاتی نظام کے باوجود مسلم لیگ (ن) سندھ کے تمام حلقوں سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے گی۔ انور عصمت

کراچی: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماء انور عصمت محسود نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) بلدیاتی نظام اور حلقہ بندیوں میں تحفظات کے باجود سندھ کے ہر حلقے سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے گی،پیپلز پارٹی افسر شاہی کی جماعت بن چکی ہے من مانے حلقہ بندیا ں اور بلدیاتی نظام کے باوجود سندھ کے غیور عوام 18جنوری2014ء کو پیپلز پارٹی کی عوام دشمن اقدام کے خلاف فیصلہ دیں گے انہوں نے کارکنوں سے کہاکہ وہ جمہوریت کو دوائم بخشنے کے لئے بھر پور طریقے سے بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں اور عوام سے رابطے کو یقینی بنا کر میاں نواز شریف کا پیغام عوام تک پہنچائیں۔

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ(ن) کے رہنماء انور عصمت محسود نے اپنے عوامی رابطہ آفس میںگرین ٹائون،عظیم پورہ،موریہ خان گوٹھ ،ناتھاخان گوٹھ ،ڈرگ روڈ اور شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر عوام کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے رہنماء انور عصمت محسود کو بلدیاتی انتخابات میں مکمل حمایت کا یقین دلا تے ہوئے کہاکہ شہر کراچی کے عوام اپنے علاقائی مسائل کے حوالے سے تبدیلی کے خواہاں ہیں اور مسلم لیگ(ن) شہر کی ترقی اور قیام امن کو یقینی بنا نے کے لئے جو اقدام کررہی ہے وہ قابل ستائش ہے انو عصمت محسود نے عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے عوام کو یقین دلا یا کہ مسلم لیگ(ن) عوام کی جماعت ہے اور عوام کے تمام مسائل سے آگاہ ہے ہماری قیادت پاکستان کی ترقی اور عوامی خوشحالی پر یقین رکھتی ہے انشا اللہ عوامی تعاون کے ذریعے پاکستان سے دہشت گردی ،بے روز گاری اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرکے عوام کو مسائل سے نجات دلا ئیں گے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کریں اور بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کے نامزد نمائندوں کو کامیاب بنائیں۔