تہران (جیوڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا کہنا ہے ملک کے متنازعہ ایٹمی پروگرام پر چھ عالمی طاقتوں کے ساتھ معاہدہ جون کی ڈیڈ لائن سے پہلے ہونے کی توقع ہے۔
عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان ویانا میں ہونے والے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کے بعد ایران کے ایٹمی پروگرام پر معاہدے کی مدت میں تیس جون تک کی توسیع کر دی گئی ہے۔
یورپی یونین کی نمائندہ کیتھرین ایشٹن نے کہا وہ کم سے کم وقت میں معاہدہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہ معاہدے کی راہ میں رکاوٹ باہمی اعتماد کی کمی ہے۔ انہوں نے کہا یہ ضروری نہیں کہ معاہدے کی تکمیل سات ماہ میں ہو، یہ اس سے پہلے بھی ممکن ہے۔