لاہور (جیوڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود اتوار بازاروں میں سبزیوں کی روایتی قیمتوں میں کسی قسم کی کوئی کمی محسوس نہیں کی گئی۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اتوار بازار اس خوشی کے ساتھ آئے تھے کہ قیمتیں کم ہوں گی مگر اتوار بازار ہو یا عام مارکیٹ، قیمتوں کے دام ہر جگہ ایک سے ہی ہیں۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ پٹرول سستا ہوا ہے تو ایک ہفتے تک سبزیوں کے قیمتیں بھی کم ہو جائی گی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بازاروں میں دکاندار اپنی من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں جس کا انتظامیہ کو نوٹس لینا چاہیے۔