خواہش ہے حکومت سے معاملات فوری طے پا جائیں، جاوید ہاشمی

Javed Hashmi

Javed Hashmi

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ہم اپنے مطالبات کے ذریعے حکومت پر دباؤ ڈال رہے ہیں، خواہش ہے کہ حکومت سے معاملات فوری طے پا جائیں۔

جاوید ہاشمی نے کہا کہ میرا کنکشن تاریں ہلانے والوں کے ساتھ کبھی نہیں لگا، اگر کوئی تاریں ہلتی ہوں تو مجھے نظر آجاتی ہیں اور تاریں ہلانے والوں کے ساتھ ساری عمر کنکشن کٹا رہا۔