اچھی باورچن ہوں لیکن سیف کیلئے کچھ خاص نہیں پکایا: کرینہ

Kareena Kapoor

Kareena Kapoor

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ میں ایک اچھی باورچن ہوں لیکن سیف کے لیے کبھی کچھ خاص پکا نے کی ضرورت نہیں پڑی۔

بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور چھوٹے نواب سے شادی کر کے نواب خاندان کی بہو تو بن گئی ہیں لیکن شادی سے ان کی زندگی میں کچھ خاص فرق نہیں پڑا۔ اداکارہ کے مطابق انہوں نے کبھی سیف کے لیے خاص کھانا نہیں بنایا۔

بیبو مانتی ہیں کہ اگر آپ کی شوہر سے اچھی بنتی ہے تو کچن میں جانا لازمی نہیں ہوتا۔ ادھر بالی ووڈ نواب سیف علی خان اور ان کی اہلیہ اداکارہ کرینہ کپور نے ممبئی میں ایک گھر خریدا ہے جس کی قیمت صرف 48 کروڑ روپے ہے۔ گھر باندرا میں ان کے پہلے گھر کے سامنے واقع ہے۔

یہ گھر دراصل رہائشی عمارت کے چار فلورز پر مشتمل ہے۔ سیف ایک فلور پر سومنگ پول، دوسرے پر لائبریری، تیسرے پر جم اور چوتھے پر خوبصورت باغ بنوانا چاہتے ہیں۔

ان کی تزئین و آرائش خود کرینہ کروا رہی ہیں اور ممبئی کے مشہور انٹریئر ڈیزائنر نوزیر واڈیا کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ نوزیر اس سے پہلے امیتابھ بچن اور ارجن رام پال کے گھروں کی ڈیزائننگ کر چکے ہیں۔