بدین کی خبریں 1/12/2016

Badin P FF

Badin P FF

بدین (عمران عباس) پاکستان فشر فوک فورم کی جانب سے ڈبلیو ایچ ایچ کے تعاون سے بدین ضلع کے ساحلی پٹی میں سے غربت کے خاتمے کے چار سالہ پروجیکٹ کا کامیابی کے اختتام پر پاکستان فشر فوک فورم کے زیر احتمام پروگرام میں ساحلی علائقوں کے سیکڑوں مرد اور خواتین کے علاوہ افسران اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی شرکت ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بدین نوید لاڑک فشرفوک فورم کی مرکزی رہنماں سیدہ یاسمین محمد علی شاہ فشرفوک فورم ضلع کے صدر مٹھن ملاح ، جنرل سیکریٹری عمر ملاح ، پروگرام آفیسر یاسین تنیو م اور دیگر نے کہا کہ پسماندا علائقوں میں غربت اور بیروزگاری کے خاتمے اور وسائل کی فراہمی کے لیئے حکومت کے ساتھ ساتھ دیگر اداروں اور بھی اپنی زمہ داری ادا کرنی ہوگی انہوں نے کہا کہ فشر فوک اور ڈبلیو ایچ ایچ کے تعاون سے روزگار فراہم کرنے اور فنی تربیت کے جس منصوبے کو مکمل کیا گیا ہے اس سے علائقے میں غربت اور بے روزگاری کے خاتمے کی جو بنیاد ڈلی ہے اس کے نتائج خوشحالی کی صورت میں سامنے آئے گے۔ اس موقع پر پروگرام مینیجر یاسین تنیو نے بتایا کہ ساحلی پٹی کے تین یونین کونسل کے 30دیہات میں تنظیم رجسٹرڈ کرانے کے علاوہ سرکاری آفیسروں کو تربیت دی گئی اور ساحلی پٹی کے پانچ سو افراد کو روز گار فراہم کیا گیا اور علائقے کی سب سے بڑی قدرتی نرڑی جھیل کو بحال کر کے ہزاروں ماھیگروں کے روزگار کے موقع فراہم کیئے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بدین (عمران عباس) کے شہر شادی لارج میں ملزم کی گرفتاری کے لئے والی پولیس پارٹی اور ملزم کے درمیان ہوائی فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی فریقین کے درمیان آدھا گھنٹہ تک ہوائی فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔۔
پولیس کے مطابق کھوسکی پولیس نے مدعی منظور کی درخواست پہ اسکے بہنوئی منصور کی گرفتاری کے لئے شادی لارج شہر کے محلہ وارڈ سات میں چھاپہ مارا جہاں ملزم نے پولیس پہ ہوائی فائرنگ کر دی جس کے جواب میں پولیس کی جانب سے بھی جوابی ہوائی فائرنگ کا سلسلہ شروعُ کر دیا گیا پولیس کی بھاری نفری طلب کر کے ملزم کے گھر کا گھیرائو کر لیا گیا جبکہ کشیدہ صورتحال میں قریبی علاقوں میں بھگدڑ مچ گئی اور خوف و ہراس پھیل گیا بعد ازاں معززین شہر کی مداخلت اور بات چیت کے بعد ملزم نے خود کو پولیس کےحوالے کر دیا ابتدائی طور پہ پولیس کا کہنا تھا کہ مدعی منظور نے درخواست کی تھی کہ ملزم منصور جو کہ اسکا بہنوئی ہے نے اسکی بیوی بچوں کو یرغمال بنایا ہوا ہے جس پہ کارروائی کی گئی تاہم جب مبینہ مغویہ اور بچے برآمد نہ ہوئے تو فون پہ استفسار کرنے پہ ڈی ایس پی ٹنڈو باگو علی اکبر حبیبانی نے بتایا کہ معاملہ پلاٹ کے تنازعے کا ہے جس پہ کارروائی ہوئی ہے، دوسری جانب ایک روز قبل ملزم منصور نے بدین پریس کلب میں پریس کانفرنس بھی کی تھی جس میں اس نے اپنے سالے پر گھر میں زبردستی داخل ہونے وار قبضہ کرنے کا بھی الزام عائد کیا تھا۔