ڈینٹر پینٹر کالونی میں منتقلی کیلئے مستریوں کو تین ہفتے کی مہلت

Sukkur

Sukkur

سکھر (جیوڈیسک) سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن نے مستریوں کوڈینٹر پینٹر کالونی میں منتقل ہونے کیلئے تین ہفتے کی مہلت دیدی ہے۔ ایسوسی ایشن کے رہنماؤں اللہ داد بوزدار، سینئر رکن محمد حسین مغل، شفیق بھٹی و دیگر نے مستریوں میں شہر سے ڈینٹر پینٹر کالونی منتقلی کے حوالے سے پمفلٹس تقسیم کئے، ان پمفلٹس کے ذریعے مستریوں کو آگاہ کیا گیا ہے

وہ تین ہفتے کے اندر اپنی تمام ورکشاپس شہر سے جلد از جلد منتقل کر لیں بصورت دیگر متعلقہ سرکاری محکموں کی جانب سے انہیں ممکنہ کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور اس حوالے سے سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن کی جانب سے مستری بھائیوں سے کسی قسم کا تعاون نہیں کیا جائیگا، اللہ داد بوزدار و دیگر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ وہ اپنے غریب محنت کش مستری بھائیوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرے،ہم مستری بھائیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ جلد از جلد شہر سے ڈینٹر پینٹر کالونی میں منتقل ہوجائیں۔