وینزویلا (جیوڈیسک) وینزویلا میں خود کو عبوری صدر اعلان کرنے والے اسمبلی اسپیکرہوان گوآئیڈو نے 23 فروری کو پورے ملک میں مظاہروں کی اپیل کی ہے۔
امریکہ سمیت متعدد یورپی اور لاطینی امریکہ کے ممالک کی حمایت کے حامل گوآئیڈو نے کولمبیا اور برازیل میں جمع ہونے والی انسانی امداد کے وینزویلا میں داخلے کے بارے میں اپنے سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مذکورہ امدادی سامان کی تقسیم کے لئے اس وقت تک 6 لاکھ افراد رضاکارانہ طور پر اپنا نام درج کروا چکے ہیں اور ہمارا ہدف اس تعداد کو ایک ملین تک پہنچانا ہے۔
گوآئیڈو اس امداد کو 23 فروری کو ملک میں داخل کرنا چاہتے ہیں اور اس داخلے کی اجازت کے لئے انہوں نے نیشنل بلوارین آرمڈ فورسز سے اپیل کا اعادہ کیا ہے اور کہا ہے کہ مسلح افواج عوام کے ساتھ کھڑے ہوں۔
دوسری طرف امریکہ کی بین الاقوامی ترقیاتی ایجنسی USAID کی طرف سے وینزویلا کے مخالفین کے ساتھ تعاون کے لئے امدادی سامان کی ایک اور کھیپ کولمبیا کے شہر کوکوٹا پہنچ گئی ہے۔
واضح رہے کہ وینزویلا اپنی تاریخ کے سخت ترین سیاسی بحران کا سامنا کر رہا ہے اور اس دوران وینزویلا میں انسانی بحران اور امداد کے دعوے امریکی اور مغربی حمایت کے حامل مخالفین اور حکومت کے درمیان تناو کے اہم پہلووں میں سے ایک ہیں۔
وینزویلا میں قومی اسمبلی کے اسپیکر ہوان گوآئیڈو نے 23 جنوری کو خود کو ملک کا عبوری صدر اعلان کیا اور ملک میں انسانی بحران کا ذکر کر کے 3 علاقوں سے بین الاقوامی امداد لا کر اس بحران کو ختم کرنے کا دعوی کیا تھا۔
منگل کے روز نکالے گئے جلوس سے خطاب میں گوآئیڈو نے کہا تھا کہ وہ 23 جنوری کو امدادی سامان ملک میں داخل کرنے کی کوشش کریں گے۔