رابطہ کمیٹی کی ایم کیو ایم کے کارکن پردوران حراست تشدد کی مذمت

 Coordination Committee MQM

Coordination Committee MQM

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم کے کارکن دلشاد احمد پردوران حراست تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلا جواز گرفتاریوں نے کراچی میں جاری آپریشن پر سوالیہ نشان لگا دیا۔

رابطہ کمیٹی نے کہا کہ دلشاد احمد کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے گرفتار کیا اور 2 روز بعد تشوشناک حالت میں گھر والوں کے حوالے کر دیا گیا۔ دلشاد احمد دماغی چوٹ کی وجہ سے کوما میں ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کی بجائے آپریشن کا رخ ایم کیو ایم کے بے گناہ کارکنوں کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔

رابطہ کمیٹی نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سیمطالبہ کیا ہے کہ دلشاد احمد پر دوران حراست تشدد کا سخت نوٹس لیا جائے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ الطاف حسین نے کارکنوں کو صبر کی تلقین کی ہے۔