مجلس رابطہ کے وفد کی گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقات

کراچی : تبلیغ قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے وفد نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقات کی۔

مجلس رابطہ اسلامی بھائیوں نے گورنر صاحب کوماہ ربیع الاول کی آمد کے موقع پر درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

انہیں مختلف شعبہ جات کا تعارف کیا اور دنیا بھر میں دعوت اسلامی کی جانب سے کی جانے والی دینی خدمات کے بارے میں بھی بریفنگ دی اور انہیں مکتبة المدینہ کے کتب ورسائل تحفة پیش کئے۔

اس موقع پر گورنر صاحب نے کہا کہ دعوت اسلامی کا کام پیس فل ہو رہا ہے۔