بھٹ شاہ (رپورٹ قاسم حسین) ایم پی اے مخدوم رفیق الزمان کے کو آرڈینیٹر فقیر حسین علی جعفری ف لیگ کے کارکن محمد آصف راجپوت کو اغواہ کرانے کی کوشش کر رہا ہے ، وائس چیئرمین بھٹ شاہ ٹائون کمیٹی علی یاور شاہ ، تفصیلات کے مطابق،فلنکشنل مسلم لیگ ضلع مٹیاری کے نائب صدر ووائس چیئرمین ٹائون کمیٹی بھٹ شاہ علی یاور شاہ عرف سید گدا حسین شاہ نے ف لیگ کے کارکن محمد آصف راجپوت کے ہمراہ بھٹ شاہ پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ضلع مٹیاری میں واحد بھٹ شاہ ٹائون کمیٹی ہے جس پرمسلم لیگ فنکشنل نے بلدیاتی الیکشن میںمخالفوں کو شکست دے کر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی جس پر ایم پی اے ڈاکٹر مخدوم رفیق الزمان کے کو آرڈینیٹر فقیر حسین علی جعفری اور ان کے دیگر ساتھی سب انجینئر ہالاعابد علی انصاری بھٹ شاہ ٹائون کمیٹی وارڈ نمبر 2کے امیدوارخالد راجپوت اور وارڈ نمبر 6 کے امیدوار غلام رسول ملاح بری طرح بوکھلاہٹ کا شکار ہیں جس پر انہوں نے ہمارے کارکن محمد آصف راجپوت کو حراساں کرنا شروع کیا۔
2 نومبر کی رات بھی انہیں بری طرح سے ڈرانے دھمکانے کو کوشش کی جس کی شکایت ضلع مٹیاری کے صدر کی حیسیت سے اس نے مجھے کی جس کو نظر انداز کیا گیا مگر 4 نومبر کی رات 5 نا معلوم افراد نے ان کو گھر سے بلا کر بری طرح تشدد کا نشانا بنایا اور شور مچانے اور اہل خانہ کے موقع پر پہنچ جانے سے مجھے خطرناک نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے بھاگ نکلے، بعد ازاں مز کورہ واقع کی اطلاع بھٹ شاہ پولیس کو دی لیکن ملزمان کے خلاف کوئی بھی کاروائی تا حال نا کی جا سکی ہے ، اس موقع پراغواہ سے بچ جانے والے لیگی کارکن محمد آصف نے بتایا کہ 3روز قبل مجھے کہا کہ تم نے فقیر حسین علی جعفری کے خلاف شوشل میڈیا پر نا زیبا الفاظ استعمال کیے ہیں جس کی چل کر ان سے معافی مانگو ورنہ اچھا نہیں ہوگا اس بات کی شکایت میں نے فنکشنل لیگ مٹیاری کے نائب صدر علی یاور شاہ سے کی ، دو دن کے بعد پھر سے پانچ نا معلوم افراد نے میری گھر پر آ کر مجھے بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا میرے شور مچانے پر میرے اہل ْخانہ جائے وقوعہ پہنچ گئے جس کی وجہ سے وہ مجھے خطرناک نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے بھاگ گئے۔
اس واقع کر اطلاع میں نے بھٹ شاہ پولیس اسٹیشن دی مگر ملزمان کیبا اثر ہونے کی وجہ سے ان کے خلاف تا حال کوئی بھی کاروائی عمل میں نا آ سکی ہے ،جبکہ ان کے شر سے ہمارے کارکنان کو شدید خطرات لاحق ہیں اگرف لیگ کے کارکنان کو کوئی بھی جانی و مالی نقصان پہنچا تو اس کے زمے دار فقیر حسین علی جعفری ہونگے ،انہوں نے حروں کے روحانی پیشوا و پارٹی چیئرمین مسلم لیگ فنکشنل صبغت اللہ شاہ راشدی پیر پاگارہ، سروری جماعت کے روحانی پیشواہ مخدوم جمیل الزمان، ایم پی اے مٹیاری ڈاکٹر رفیق الزمان، وزیر اعلی سندھ ، آئی جی ، ڈی آئی جی حیدرآباد، ایس ایس پی مٹیاری سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقع میں ملوث افراد کے خلاف ایکشن لے کر ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کریں۔