راولپنڈی(جیوڈیسک)آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی صدارت میں کور کمانڈرز کانفرنس جاری ہے۔ کانفرنس میں علاقہ کی موجودہ سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
اجلاس میں ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی بات چیت ہو گی۔ کانفرنس میں افغانستان میں قیام امن کے لئے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اجلاس میں فوج کے پیشہ ورانہ امور پر غور کیا جائے گا۔