کور کمانڈر کانفرنس، سرحدوں کی صورتحال سمیت اہم امور پر غور

Core Commanders' Conference

Core Commanders’ Conference

راولپنڈی (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔ کانفرنس میں لائن آف کنٹرول سمیت سرحدی صورتحال خاص طور پر پاک افغان سرحد،قبائلی علاقوں کے حالات اور فوج کے پیشہ ورانہ امور کا جائزہ لیا گیا۔

کور کمانڈرز کانفرنس نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کے حوالے سے پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کی حالیہ ملاقات کے نتائج کو اطیمنان بخش قرار دیا۔ ملک کی مجموعی سیکیورٹی کی صورت حال پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔‬‬‎‎