کورکمانڈرز کانفرنس میں ملکی اندرونی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

Core Commanders Conference

Core Commanders Conference

راولپنڈی (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں ملکی اندرونی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ طالبان کے مطالبات اورکراچی میں رینجرز کے ٹارگٹڈ آپریشن پر بھی مشاورت کی گئی۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی صدارت میں کورکمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔ کور کمانڈرز کانفرنس میں ملکی اندرونی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ آرمی چیف کورکمانڈرز کو اپنے حالیہ دورہ سعودیہ پر کمانڈرز کو اعتماد میں لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں طالبان کے مطالبات کے پیش نظر تین نکات پر غور کیا گیا جس میں طالبان قیدیوں کی رہائی، فوج کی 2004 کی پوزیشن پر واپسی، آئین پاکستان اور شریعت کے نفاذ شامل ہیں۔ کورکمانڈرز کانفرنس میں کراچی میں رینجرز کے ٹارگٹڈ آپریشن کا بھی جائزہ لیا گیا۔