کورونا کیسز: ہزارہ یونیورسٹی 10 روز کیلئے بند
Posted on February 7, 2022 By Majid Khan پشاور, مقامی خبریں
Hazara University
پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) ہزارہ یونیورسٹی میں کورونا کیسز سامنے آنے پر یونیورسٹی کو دس روز کے لیے بند کردیا گیا۔
ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے اسٹاف میں کورونا مثبت کیسزرپورٹ ہوئے جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے یونیورسٹی کو 10 دن کے لیے بند کردیا۔
اس کے علاوہ ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں آج ہونے والے امتحانات بھی ملتوی کر دیے گئے۔
یونیورسٹی کی انتظامیہ کے مطابق امتحانات 15 فروری کے بعد ہوں گے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com