کورونا کیسز میں اس طرح کی تیزی نہیں آئی جیسے خدشہ تھا: نوشین حامد

 Noshin Hamid

Noshin Hamid

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پارلیمانی سیکرٹری صحت نوشین حامد نے ملک میں کورونا کی صورتحال کو بہتر قرار دیا ہے۔

نوشین حامد نے کہا کہ کورونا کیسز میں اس طرح کی تیزی نہیں آئی جیسے خدشہ تھا، اسپتالوں میں آکسیجن سپلائی میں بہتری کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کیسز کی شرح ایک فیصد سے نیچے ہے لہٰذا لوگ جلد از جلد ویکسی نیشن کرائیں، بوسٹر ڈوز لگوائیں۔