پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور تاحال یہ شرح 8.8 فیصد جب کہ پشاور میں 33 فیصد تک پہنچ گئی۔
صوبے بھر میں مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہوگیا، خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی یومیہ شرح 8۔8 فیصد ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق پشاور میں یومیہ مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر 33 فیصد ہوگئی ہے، ضلع نوشہرہ میں یومیہ مثبت کیسز کی شرح 19 فیصد، چترال لوئر میں 19 فیصد رپورٹ ہوئی ہے۔
اسی طرح ضلع مردان میں 16 فیصد، ایبٹ آباد 13 فیصد، باجوڑ 12فیصد، صوابی میں 9 فیصد، کوہاٹ، ہنگو، چترال اپر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7،7 فیصد رپورٹ کی گئی۔
محکمہ صحت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں فعال کیسز بڑھ کر 3600 ہوگئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 885 کورونا کے کیسز کو رپورٹ کیا گیا ہے۔