لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا کی دوسری لہر میں شدت آنے کے ساتھ ملک بھر میں آج سے تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے۔
گزشتہ دنوں وزرائے تعلیم کانفرنس کے بعد وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ملک بھر میں 26 نومبر سے تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔
وفاقی وزیر تعلیم کے اعلان کے تحت آج سے 24 دسمبر تک تمام اسکول، کالجز، یونیورسٹیاں اور مدرسے بند رہیں گے جب کہ ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز کھلے رہیں گے۔
اس کے علاوہ دسمبر میں ہونے والے تمام امتحانات بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
24 دسمبر تک آن لائن کلاسز ہوں گی اور اس کے بعد 10 جنوری تک سردیوں کی چھٹیاں ہوں گی جس کے بعد جنوری کے پہلے ہفتے میں صورتحال کا جائزہ لے کر 11 جنوری سے تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
دوسری جانب بلوچستان کے تعلیمی ادارے 28 فروری تک بند رہیں گے۔