Posted on January 17, 2022 By Majid Khan اسلام آباد, مقامی خبریں
اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک بھر میں کورونا کیسز کی صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے تعلیمی اداروں کو کھلا یا بند رکھنے سے متعلق فیصلہ آج ہو گا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) میں صوبائی وزرائے صحت اور تعلیم کا اجلاس آج ہو گا جس میں تمام صوبائی وزرائے تعلیم اور وزرائے صحت شریک ہوں گے۔
اجلاس میں تعلیم کے شعبے میں کورونا ایس او پیز کی تجاویز پر غور ہوگا جب کہ وزرائے صحت کے اجلاس میں سماجی و شادی کی تقاریب، ان ڈور آؤٹ ڈور ڈائننگ اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایس او پیز کی تجاویز بھی زیر غور آئیں گی۔
وزرائے تعلیم کے اجلاس میں اسکولوں کو کھلا یا بند رکھنے کے حوالے سے بھی فیصلہ کیا جائے گا۔
این سی او سی کے گزشتہ اجلاس میں کورونا پر کنٹرول کے لیے سندھ حکومت سے تعاون کا فیصلہ کیا گیا تھا جب کہ این سی او سی نے 17 جنوری سے ٹرانسپورٹ اور پروازوں میں کھانے کی فراہمی پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com
GeoURDU - Programmeur Web:- Asif Iqbal
Graphiste, Webdesigner:- Nasir Mehmood
Geo Urdu - online newspaper for all generations.
AdChoices - - - About us - - - Privacy Policy Powered by WordPress - Designed by Nasir.fr