کورونا 3 دن نہیں 17 دن تک چیزوں کی سطح پر زندہ رہ سکتا ہے، امریکی رپورٹ

Corona

Corona

جاپان اور کیلیفورنیا میں بحری جہازوں سے انسانوں کے انخلا کے 17 روز بعد بھی کیبنز میں وائرس کے اثرات کا مشاہدہ ہوا ہے۔

اشیا کی سطح پر تین دن تک زندہ رہ سکنے کا تخمینہ ہونے والے کورونا کے اس 5 گنا زیادہ عرصے تک زندہ رہ سکنے کا تعین ہوا ہے۔

امریکی امراض کے کنٹرول و سد باب سنٹر سی ڈی سی نے اس موضوع پر ایک رپورٹ تیار کرتے ہوئے اس جانب توجہ مبذول کرائی ہے کہ کووڈ۔19 چیزوں کی سطح پر اس سے قبل اعلان کردہ مدت سے کہیں زیادہ طویل عرصے تک زندہ رہ سکتا ہے۔

اس رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ جاپان اور کیلیفورنیا میں بحری جہازوں سے انسانوں کے انخلا کے 17 روز بعد بھی کیبنز میں وائرس کے اثرات کا مشاہدہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ماہرین نے جاپان میں ڈائمنڈ پرنسیس اور کیلیفورنیا کے گرینڈ پرنسیس بحری جہازوں پر مسافروں کے اترنے کے 17 روز بعد وائرس سے متاثرہ اور غیر متاثرہ مسافروں کے کیبن میں کورونا کے اثرات کا تعین کیا ہے۔