اقوام متحدہ (اصل میڈیا ڈیسک) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے سلامتی کونسل سے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس وبا کی شکست ایک پوری نسل کی جنگ ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کووڈ 19 وبائی مرض کے حوالے سے اپنے پہلے اجلاس میں کہا کہ سلامتی کونسل کی طرف سے تعاون امن و سلامتی کے ساتھ دنیا کو کورونا جیسی مصیبت سے نجات دلانے میں مدد گار ثابت ہوگا۔
اقوام متحدہ کے بند کمرے کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کو اقوام عالم کو کرونا سے بچانے میں اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ کرونا کے خلاف جنگ میں پوری دنیا کو اتحاد اور عزم کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
انہوں نے 15 رکنی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ آج اس وبا پر قابو پانے کے لیے ہمیں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے جس کا مطلب زیادہ یکجہتی ہے۔
یہ پوری نسل کی لڑائی ہے اور ایسے ہی بحران اقوام متحدہ کے وجودِ ما مقصد ہیں۔