امریکہ (اصل میڈیا ڈیسک) دنیا بھر میں عام وبا سے اموات کی تعداد 13 لاکھ 78 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے تو مہلک وائرس کی زد میں آنے والوں کی تعداد 58 ملین کے قریب پہنچ گئی ہے۔
متحدہ امریکہ میں کووڈ۔ 19 سے ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 60 ہزار 283 تک جا پہنچی ہے تو متاثرین کی تعداد 12 ملین 2 لاکھ 75 ہزار ہے۔ ملک میں وائرس کے پھیلاؤ میں کمی نہیں آ سکی تو ملک کی جیلوں کی گنجائش پوری ہونے کے قریب ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے برخودار ٹرمپ جونیئر کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔ دوسری جانب صدر ٹرمپ نے فائز اور دیگر ادویات فرموں کے کووڈ۔19 ویکسین کی تیاری سے متعلق پیش رفت کو انتخابی نتائج تک پوشیدہ رکھنے کی الزام تراشی کی ہے۔
برطانیہ میں وائرس سے جانی نقصان 54 ہزار 284 ہو گیا ہے تو ابتک 14 لاکھ 73 ہزار افراد وائرس کی زد میں آئے ہیں۔
اٹلی میں کورونا وبا سے ابتک 48 ہزار 569 لقمہ اجل بنے ہیں تو ملک میں 13 لاکھ 45 ہزار متاثر ہیں۔
فرانس میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسپتالوں میں 386 جبکہ تین دنوں میں اولڈ ہاؤسسز میں 757 افراد جان بحق ہوئے ہیں۔ ملک میں جانی نقصان 48 ہزار 265 ہو گیا ہے اور ایک دن میں 22 ہزار 882 نئے کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
42 لاکھ 619 افراد کے ہلاک ہونے والے اسپین میں متاثرین کی تعداد 16 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔
یونان میں ابتک 1 ہزار 347 اموات رپورٹ ہوئی یں تو ملک میں وائرس کی زد میں آنے والوں کی تعداد 86 ہزار کےقریب ہے۔ ملک میں آئی سی یونٹس کا 80 فیصد کورونا مریضوں سے بھر چکا ہے۔
برازیل : 1 لاکھ 68 ہزار662، میکسیکو میں 1 لاکھ 823، ارجنٹائن مین 36 ہزار 790، پیرو میں 35 ہزار 484، کولمبیا میں 34 ہزار 929، بیلجیم میں 15 ہزار 352، چلی میں 15 ہزار، جرمنی : 14 ہزار 76، پولینڈ : 12 ہزار 714، کینیڈا: 11 ہزار 334 اور یوکیرین 10 ہزار 598۔۔