اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں کورونا وبا کا زور ٹوٹنے لگا ہے اور مصدقہ فعال مریضوں کی تعداد گھٹ کر 26 ہزار 974 رہ گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 52 ہزار 589 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مزید 893 کیسز سامنے آئے ہیں، اس طرح کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.69 فیصد رہی جبکہ مصدقہ کیسز کی مجوموی تعداد 12 لاکھ 63 ہزار 664 ہو گئی ہے۔
گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے 13 ہزار 848 مریضوں نے اس وائرس کو شکست دے دی ہے جس کے بعد اس وبا سے چھٹکارا پانے والے مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 8 ہزار 438 ہو گئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے مزید 24 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد اس وبا سے مصدقہ اموات کی تعداد28 ہزار 252 ہو گئی ہے، ملک میں اس وقت مصدقہ فعال کیسز کی تعداد 26 ہزار 974 رہ گئی ہے، جن میں سے 2 ہزار 13 کی حالت تسویشناک ہے۔
کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔
سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہو جاتا ہے۔
پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اور وہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہو جاتا ہے۔