اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا وبا نے ملک میں کورونا سے مزید 4 ہزار723 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ 84 افراد جاں بحق ہو گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مجموعی طور پر 50 ہزار 186 کوویڈ ٹیسٹ کئے گئے، 4 ہزار723 کیسز رپورٹ ہوئے، اس طرح کوروناکےمثبت کیسزکی شرح 9.41 فیصد رہی جو کہ گزشتہ روز کے مقابلے میں معمولی کم ہے۔
ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 82 ہزار 888 ہو گئی ہے۔ پنجاب 2 لاکھ 25 ہزار 953، سندھ 2 لاکھ 65 ہزار 917، خیبر پختونخوا 89 ہزار 225 ، بلوچستان 19 ہزار610، اسلام آباد میں 59 ہزار 401 ، آزاد کشمیر 12 ہزار984 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 45 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کویڈ 19 کے 2 ہزار 486 مریضوں نے اس وبا کو شکست دے دی ہے، اس طرح اس وبا سے صحتیاب مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 9 ہزار 691 ہوگئی ہے۔
کورونا نے ملک میں مزید 84 افراد کی زندگیوں کے چراغ گل کردیئے ہیں، اس طرح اب تک ملک میں اس وبا سے جاں بحق ہونے والے مصدقہ مریضوں کی تعداد 14 ہزار 697 ہوگئی ہے۔ سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 6 ہزار485 افراد اس وبا کے ہاتھوں لقمہ اجل بنے ہیں، سندھ میں 4 ہزار504، خیبر پختونخوا 2 ہزار 382، اسلام آباد572، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 209 اور آزاد کشمیر میں 358 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق اس وقت ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 58 ہزار 500 ہوگئی ہے، جن میں سے 3 ہزار 490 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔
کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔
سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہو جاتا ہے۔
پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہو جاتا ہے۔