کورونا وبا میں کمی، مثبت شرح 1.6 فیصد کی سطح پر آگئی

Corona Cases

Corona Cases

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں کورونا کی وبا میں بتدریج کمی ہو رہی ہے اور گزشتہ روز مثبت کیسز کی شرح گر کر 1.6 کی
سطح پر آگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کی تشخیص کے لیے 44 ہزار831 ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 720 مثبت پائے گئے، اس طرح کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.60 فی صد رہی۔

ملک میں اب تک 12 لاکھ 64 ہزار 384 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوچکی ہے، جن میں سے 12 لاکھ 9 ہزار 878 صحتمند ہوچکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا سے مزید 17 افراد جاں بحق ہوئے، اس طرح اس وبا سے زندگی کی بازی ہورنے والوں کی مصدقہ تعداد 28 ہزار 269 ہوگئی ہے۔

ملک میں اس وقت کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 26 ہزار 237 ہے جن میں سے ایک ہزار 958 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔