کورونا وبا میں کمی کے بعد کے پی میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد شروع

Corona - Tourists

Corona – Tourists

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا وبا میں کمی کے بعد غیر ملکیوں کی خیبر پختونخوا آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

کینیڈا کے ہائی کمشنر ، ہالینڈ ، ڈنمارک ، بیلجیئم کے سفیروں، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے کنٹری سربراہان نے خانپور کا دورہ کیا۔ محکمہ آرکیالوجی و میوزم خیبرپختونخوا نے صوبے میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے کرونا وائرس وبا کے بعد سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دیں۔

غیر ملکی سفارت کاروں اور عالمی معاشی اداروں کے سربراہان پر مشتمل ایک وفد نے خانپور میں جولیان اور بھمالہ تاریخی آثارِ قدیمہ سائٹ کا دورہ کیا،غیر ملکی وفد ورثے کے تحفظ کے لیے خیبرپختونخوا حکومت کے اقدامات کو سراہا۔

حکومت کی جانب سے مذہبی سیاحت اور آثارقدیمہ کے فروغ کے لیے ٹورازم پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ کورونا وبا کے باعث غیر ملکی سیاحوں کی آمد کا سلسلہ رک گیا تھا وبا میں کمی کے بعد غیر ملکی سیاحوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔