اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا وائرس سے 9 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 544 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 16 ہزار 934 ہو گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 583 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 272، سندھ میں ایک لاکھ 39 ہزار 195، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 175، بلوچستان میں 15 ہزار 460، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 886، اسلام آباد میں 17 ہزار 9 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 937 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 37 لاکھ 61 ہزار 389 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31 ہزار 168 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 2 ہزار 375 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 497 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 9 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 544 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 247، سندھ میں 2 ہزار 535، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 263، اسلام آباد میں 187، بلوچستان میں 146، گلگت بلتستان میں 89 اور آزاد کشمیر میں 77 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔