کورونا کے پیشِ نظر اسلام آباد کے 5 سب سیکٹرز سیل کرنے کا فیصلہ
Posted on November 8, 2020 By Majid Khan اسلام آباد, مقامی خبریں
Corona, Islamabad Sectors, Cell
اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) اسلام آباد میں عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے 5 سب سیکٹرز کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 5 سب سیکٹرز کو سیل کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اسلام آباد کے 5 سب سیکٹرز کو کل صبح 10 بجے سیل کیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سب سیکٹرز میں آئی ایٹ تھری، فور، جی نائن ون، جی ٹین فور اورجی سکس ٹو شامل ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو پیشگی انتظامات کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل ایمرجنسی، مریضوں کی منتقلی اور کھانے کی ضروری اشیاء اور ادویات خریدنے والوں کو استثنیٰ ہو گا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com