اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا کی وبا کے دوران روزگار کے تحفظ کیلیے اسٹیٹ بینک کی اسکیم کے تحت اب تک 14 لاکھ 27 ہزار 97 ملازمین کے روزگار کو تحفظ فراہم کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک نے کورونا سے پیدا ہونے والی معاشی مشکلات اور بے روزگاری روکنے کے لیے قرضہ اسکیم متعارف کرائی۔ اسکیم کے تحت اپریل 2020ء سے ستمبر 2020ء کے دوران اپنے ملازمین کو برطرف نہ کرنے والے ادارے ملازمین کی 3 ماہ کی تنخواہوں کے لیے 5 فیصد شرح سود پر قرض حاصل کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ فعال ٹیکس گزاروں کی فہرست میں شامل اداروں کو 4فیصد کی شرح پر قرضہ لینے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔