اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے باعث اسپتال داخل ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ہلکی کھانسی کی شکایت تھی، ڈاکٹرز کے مشورے پر بہتر علاج کے لیے نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے لہٰذا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے وینٹی لیٹر پر منتقل ہونے کی خبریں جھوٹی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز فائز عیسی کے سینے کا ہائی ریزولیشن سی ٹی اسکین کیا گیا تھا۔پولی کلینک اسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے ٹیسٹ کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دیا ہے۔ ملٹری اسپتال کے سینئر ڈاکٹر نے بھی جسٹس فائز عیسیٰ کا معائنہ کیا اور مشورہ دیا کہ وہ اسپتال منتقل ہوجائیں۔
جسٹس فائز عیسی اپنی اہلیہ سے مشاورت کے بعد نجی اسپتال منتقل ہونے پر راضی ہوئے۔ان کے معائنہ کیلیے میڈیکل بورڈتشکیل دیے جانے کا امکان ہے جس میں پمز، پولی کلینک وملٹری اسپتال کے ڈاکٹروں کی شمولیت متوقع ہے۔
واضح رہے کہ جسٹس فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر وہ گھر میں ہی قرنطینہ تھے۔