لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) محکمہ صحت پنجاب نے کورونا کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث لاہور سمیت 7 اضلاع کے سرکاری اسپتالوں میں 4 شعبوں کی اوپی ڈیز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سیکرٹری صحت پنجاب کے مطابق لاہور، گوجرانوالا، گجرات، سیالکوٹ، راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان کے اسپتالوں میں 4 شعبوں کی اوپی ڈیز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو 20 اپریل تک بند رہیں گے۔
سیکرٹری صحت نے بتایا کہ ای این ٹی، ڈرماٹالوجی، ڈینٹسٹری اور آپتھامالوجی کی او پی ڈیز بند رکھی جائیں گی جب کہ دیگر شعبوں کی او پی ڈیز کھلی رہیں گی۔
دوسری جانب پنجاب کےسرکاری اور نجی میڈیکل کالجز اور نرسنگ اسکولز 12اپریل سے 10دن کے لیے بند کر دیے گئے ہیں ہیں تاہم ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے امتحانات شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔